انوار الحق کا کڑ کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے کس کے کہنے پر دیا، سابق اپوزیشن لیڈر کا بڑا اعتراف

انوار الحق کا کڑ کا نام نگران وزیر اعظم کیلئے کس کے کہنے پر دیا، سابق اپوزیشن لیڈر کا بڑا اعتراف
سورس: File

اسلام آباد: سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے انوار الحق کاکڑ کا نام بطور نگران وزیر اعظم نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مشورے سے دیا۔ 

نیو نیوز کے پروگرام نیوز ٹاک ود یشفین جمال کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ جب  میں اپوزیشن لیڈر تھا تو سرفراز بگٹی میرے سے ملنے آئے میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کا نام بطور نگران وزیر اعظم دو دوں تو انہوں نے مجھے کہا کہ آپ میرا نہیں بلکی انوار الحق کاکڑ کا نام بطور نگران وزیر اعظم پیش ک دیں۔ 

راجا ریاض کا کہنا تھا کہ میڈیا کہے کہ مجھے ان کا نام کہیں سے آیا تھا،  آسمان یا زمین کی طرف سے آیا تھا لیکن میں بتا رہا ہوں کہ میں نے انوار الحق کاکڑکا  نام سرفراز بگٹی کے صلاح مشورے سے، چھوٹے صوبے کی طرف سے نام پیش کیے جانے کی سوچ سے دیا تھا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی اس بات کے گواہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ انوار الحق کاکڑ اس وقت پاکستان کےآٹھویں  نگران وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل 2015 سے 2017 تک حکومت بلوچستان کے ترجمان کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں