خیبرپختونخوا:کل سے ڈیلرز کے ذریعے سرکاری آٹے کی تقسیم شروع کردی جائے گی ۔ آٹے کی تقسیم کے لیے شہر بھر میں 449 سیل پوائنٹس مختص کئے گئے ہیں۔
محکمہ خوراک کے مطابق خیبرپختونخوا میں کل سے ڈیلرز کے ذریعے سرکاری آٹے کی تقسیم شروع ہوگی، سرکاری آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 648 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1295 میں فراہم کیا جائے گا ،اس سے قبل سرکاری آٹاٹرکوں کے زریعے تقسیم کیا جاتا تھا، ٹرکوں میں آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی کے واقعات ہونے کی وجہ سے ڈیلرز کو آٹے کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔