وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو غیرمستحکم کرنے میں مصروف ہے، ٹف ٹائم دیں گے: پرویز الہٰی 

07:20 PM, 18 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف ہے ۔ انہیں ٹف ٹائم دیں گے۔ 

چودھری پرویز الہٰی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ضمنی انتخابات کے رزلٹ سے شہباز شریف اور وفاقی حکومت کی چولیں ہل گئی ہیں.(ن) لیگ اور پی ڈی ایم کو سمجھ نہیں آرہی کہ انہوں نے کرنا کیا ہے۔

  

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ انہیں سمجھ آئے گی بھی نہیں.ن لیگ خودبھی قبضہ گروپ ہے اور بندے بھی قبضہ گروپ کے رکھے ہوئے ہیں ۔ شہباز شریف ہماری حکومت غیرمستحکم کرنے میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں