یونان:( اشراق نذیر )سردیاں شروع ہوتے ہی پورے یورپ کی طرح یونان میں بھی انرجی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ، یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مکانات کے کرایوں میں بھی کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے ۔
ماہر معاشیات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر مکانات کے کرایوں میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ روس یوکرائن جنگ کے ا ثرات پورے یورپ میں واضح طور پر نظر آ رہے ہیں اور سردیوں میں یورپ کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔ گیس اور بجلی نایاب ہونے کی وجہ سے لکڑی کی قیمتوں میں بھی واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے لکڑیوں کے ٹالو میں لوگوں کا رش بڑھ رہا ہے ۔
یونان میں مہنگائی کی شرح میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے ، سردیوں کے آغاز میں ہی گھریلو سلنڈر کی قیمتٰیں دو گنا کردی گئی ہیں ۔ مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہر وں کا سلسلہ جاری ہے ،احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے پر یونانی حکومت نے بھی سرجوڑ لیئے ہیں ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی ے یونان میں موجود غیر ملکی تارکین وطن بھی سخت پریشانی کا شکار ہیں ۔