بھارتی ہٹ دھرمی پرپی سی بی کا ایشین کرکٹ کونسل سے الگ ہونے کا فیصلہ ,ورلڈ کپ میں شرکت سے بھی انکار

05:25 PM, 18 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : بھارتی بورڈ کے ایشیا کپ کیلئے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان کے بعد پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل سے نکلنے پر غور شروع کردیا ہے۔ پاکستان بھارتی ہت دھرمی پر شدید رد عمل دے گا اور 2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کرے گا جبکہ بھارت کی اس بات کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کو یواے ای منتقل کردے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا موقف ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ سے ایشین کرکٹ کونسل کو ریونیو حاصل ہوتا ہے اگر اے سی سی کو یہ ریونیو نہیں چاہیے تو بہتر ہے کہ پی سی بی اے سی سی سے علیحدہ ہوجائے ۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے سی سی کا مقصد رکن ممالک کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوتا ہے ۔ ایشین کرکٹ کونسل کو بھارت نے یرغمال بنالیا ہے اور بھارتی بورڈ کے سیکرٹری و صدر اے سی سی تنہا یہ فیصلہ نہیں کرسکتے۔ 

واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کےسیکرٹری جےشاہ کاکہنا تھا ایشیاکپ کےلیے ٹیم پاکستان نہیں جائےگی۔ کرکٹ ٹیم کوپاکستان بھیجنے کی اجازت حکومت نے دینی ہوتی ہے،اس پرمزیدتبصرہ نہیں کرسکتے۔ 

ایشیاکپ آئندہ سال پاکستان میں کھیلاجاناہے۔ ماضی میں بھی بھارت پاکستان میں کھیلنےسےانکارکرتارہاہے،جےشاہ کاکہناتھاایشیاکپ نیوٹرل وینیوپرہوگا۔ 

مزیدخبریں