پیرس , کانسرٹ میں سعودی میوزک بینڈ کی شاندار پرفارمنس نے حاضرین کے دل جیت لیئے

05:05 PM, 18 Oct, 2022

  پیرس :سعودی عرب کے معروف میوزک بینڈ 'میوزک ماسٹر پیس' نےکانسرٹ میں شاندار پرفارمنس دی،کانسرٹ  کا انعقاد 7 اکتوبر کو کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق   سعودی عرب اور فرانس کے اشتراک سے ہو نے والے کانسرٹ کی میزبانی سعودی میوزک کمیشن نے کی،سعودی میوزک کمیشن کی جانب سے پیرس میں تھیٹر  ڈو چیٹلیٹ میں میوزیکل پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا ۔سعودی میوزک کمیشن کا کہنا ہے کہ کانسرٹ کا  مقصد  دونوں ممالک کی ثقافت کو  ایک دوسرے سے روشناس کروانا ہے ۔

 سعودی میوزک کمیشن  کے مطابق   پیرس  میں ہونے والے  کانسرٹ  پہلی بار  سعودی بینڈ نے پرفارم کیا ہے ۔فارمنس میں 22 موسیقاروں  اور  40 گلوکار وں نے حصہ لیا ۔ 
 
 

مزیدخبریں