انڈین کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ کیلئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار

02:27 PM, 18 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ، انڈین کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کیلئے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ۔

بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ ایشیا کپ کے لیے ٹیم پاکستان نہیں جائے گی ، انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی اجازت حکومت نے دینی ہوتی ہے ۔ اگر ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوگا تو اس بارے میں مزید بات ہو سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ آئندہ سال پاکستان میں کھیلا جانا ہے جس میں بھارت کے علاوہ باقی تمام ٹیمیں یہاں آکر کھیلنے کیلئے تیار ہے ۔ ماضی میں بھی بھارت پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتا رہا ہے ۔

مزیدخبریں