بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

01:30 PM, 18 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سیشن عدالت نے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس میں تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔

عدالت نے ملزمان راجہ ارشد ، ہاشم اور نعمان کھوکھر کو عمر قید کی سزا سنائی ، سیشن جج عطا ربانی نے چھ سال اور 7 ہفتوں بعد کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔

خیال رہے کہ بیرسٹر فہد ملک کو اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کی حدود میں 15 اگست 2016 میں قتل کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد 4 چشم دید گواہان نے کیس میں نامزد تینوں ملزمان کے خلاف بیان دیا تھا ۔

مزیدخبریں