پاکستانی سفیر کی امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستانی سفیر کی امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

واشنگٹن: پاکستانی سفیر مسعود خان کی امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر سے ملاقات ، صحت ، تعلیم ، زراعت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی ۔

اس کے علاوہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دورے اور مؤثر رابطوں کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایٹمی اثاثوں کو محفوظ رکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے ۔ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی سے مطمئن ہیں ۔ خوشحال اور محفوظ پاکستان امریکی مفادات کیلئے اہم ہے ۔

مصنف کے بارے میں