سڈنی: آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا چار سال پرانا فیصلہ واپس لے لیا ۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں سابق حکومت کے فیصلے پر افسوس ہے ۔ آسٹریلیا کوئی ایسا اقدام نہیں چاہتا جس سے دو ریاستی حل متاثر ہو ۔
واضح رہے کہ 2018 میں امریکی ایما پر آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا تھا ۔ اس وقت کی اپوزیشن نے اعلان کیا تھا کہ وہ حکومت میں آئیں گے تو یہ فیصلہ واپس لیں گے ۔