کوئٹہ: بلوچستان پولیس کے محکمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں کی خاران میں کارروائی ، فائرنگ کے تبادلہ میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ۔
اس حوالے سے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد نوشکی میں ایف سی کیمپ پر حملوں میں ملوث تھے ۔
سکیورٹی حکام نے مزید بتایا کہ مبینہ دہشت گرد خاران اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں ۔