لیجنڈ بھارتی کپتان کی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات، بابر اعظم کو تحفے میں کیپ پیش کی

08:59 AM, 18 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

برسبین: لیجنڈ بھارتی کپتان سنیل گواسکر کی پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات ، بابر اعظم کو تحفے میں کیپ بھی دی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کمنٹری پینل میں شامل بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے برسبین میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں ہیں ۔ ملاقات ایک ڈنر پر ہوئی جس میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے ارکان بھی شامل تھے ۔

اس موقع پر قومی کھلاڑیوں نے سنیل گواسکر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ سنیل گواسکر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو اپنی کیپ تحفے میں پیش کی ۔

مزیدخبریں