امریکا افغانستان میں کسی مسلح گروپ یا غیر ریاستی عناصر کو فنڈ نہیں دے گا: طالبان

امریکا افغانستان میں کسی مسلح گروپ یا غیر ریاستی عناصر کو فنڈ نہیں دے گا: طالبان

کابل: امریکا نے افغانستان کے طالبان حکمرانوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ افغانستان میں کسی مسلح گروپ یا غیر ریاستی عناصر کو فنڈ نہیں دے گا ۔

یہ یقین دہانی اس ماہ کے شروع میں دوحہ میں امریکی محکمہ خارجہ کے حکام اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کرائی گئی ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں افغان طالبان کے وفد نے دوحہ میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں کی تھیں ۔ جس میں افغان حکومت کی نمائندگی اسلامی امارت افغانستان کے انٹیلیجنس چیف مولوی عبدالحق واثق سمیت جنرل ڈائریکٹر انٹیلیجنس نے کی ، جبکہ امریکی وفد میں سی آئی اے سمیت وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکیورٹی کونسل اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام شامل تھے ۔

ان اہم ملاقاتوں میں طالبان حکام نے امریکی وفد کو یقین دلایا کہ اسلامی امارت دوسروں کی جنگ نہیں لڑے گی اور وہ اپنی سرزمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ طالبان حکام کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت اور ثالثی کا کردار ادا کیا تھا کیونکہ امن کا قیام دونوں فریقین کا مسئلہ ہے ۔

مصنف کے بارے میں