دبئی: یواے ای کی ریاست دبئی میں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں انگلش بلے باز معین علی کے چھٹی وکٹ پر صرف 20 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز کے باوجود بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔انگلش ٹیم نے بھارت کو 189 رنز کا ہدف دیا۔ بھارتی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں 192 رنزز بناکر فتح اپنے نام کرلی۔
بھارتی اوپنر لوکیش راہول نے ٹیم کو بہترین آغاز دیا اور 24 گیندوں پر جارحانہ 51 رنز بناکر آوٹ ہوئے جب کہ ان کے جوڑی دار اشان کیشن 70 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے اور اس سے قبل ویرات کوہلی 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
قبل انگلش بلے بازوں نے اپنی بیٹنگ کا آغاز اعتماد کے ساتھ کیا لیکن بھارتی باؤلر محمد شامی نے اس اعتماد کو پاش پاش کردیا اور اوپنرز کو 16 اور 18 کے انفرادی اسکورز پر پویلین کی راہ دکھا دی۔
اس کے بعد جونی بیرسٹو نے بھارتی باؤلر کی گیندوں کو کئی بار پویلین سے باہر پھینکا اس موقع پر بھارتی باؤلر بومراہ ٹیم کی لاج رکھی اور جونی کو 49 کے رنز پر کلین بولڈ کردیا۔ جب کہ ایک وکٹ راہول چہار نے بھی حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے جونی بروسٹر نے بھارتی باؤلر کا خوب ڈٹ کر مقابل کیا اور 49 رنز کی بہترین اننگ کھیلی جب کہ ان کا ساتھ لیام لیونگسٹون نے 30 قیمتی رنز بنا کر دیا اور ان کے بعد رہی سہی کسر معین علی نے 20 گیندوں پر 43 رنز بناکر پوری کردی۔