حکومت کا شو اب ختم ہوگیا :ارکان پارلیمنٹ کا مہنگائی کے خلاف احتجاج 

06:54 PM, 18 Oct, 2021

اسلام آباد : ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے باہر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا ۔وزیراعظم اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں حکومت نے بارہ ربیع الاول کے بابرکت مہینہ میں پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کا بم گرایا۔

پارلیمنٹ  ہاؤس کے باہر مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے  بجلی پیٹرول کی قیتوں میں اضافے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ انکا شو اب ختم ہو گیا ہے ۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے میڈیا گفتگو میں کہا موجودہ حکومت نے پیٹرول  و ڈیزل کی قیمت میں  جس قدر اضافہ کردیا ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنا اضافہ آج تک نہیں ہوا ۔

اوگرا نے پانچ روپیے اضافہ کی سفارش کی حکومت نے دُگنا اضافہ کر کے مہنگائی کا طوفان برپا  کردیا۔ یہ وہ وزیراعظم ہے جو کہتا تھا پٹرول بڑھے تو وزیراعظم چور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہو تو وزیراعظم چور ہے۔ لیڈر آف اپوزیشن نے پارلیمان کی اندر مہنگائی کا پوسٹمارٹم کیا ہے۔ پی ڈی ایم مہنگائی کے ظلم کو ختم کرنے کے لیے عوام کیساتھ مل کر  جدوجہد کرے گی۔

مزیدخبریں