وارم اپ میچ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

06:44 PM, 18 Oct, 2021

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز  کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری بنائی۔

آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ شمرون ہت مائر 24 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ لینڈل سیمنز 18، اینڈرے فلیچر 2، کرس گیل 20، روسٹن چیز 9، نکولس پورن 13 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔ 

ویسٹ انڈیز کی طرف سے 131 رنز کا دیا گیا ہدف پاکستان نے 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان بابر اعظم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی ۔ فخر زمان 46 اور شعیب ملک 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ وارم اپ میچ میں محمد حفیظ کوئی کاکردگی نہ دکھا سکے اور صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 

مزیدخبریں