مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

PDM,Molana Fazlurehman,Shahbaz Sharif,PMLN

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے قبل ہی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،اجلاس میں مہنگائی،پٹرول ،بجلی ،گیس کی بڑھتی قیمتوں کے عوام پر اثرات سے متعلق اپوزیشن جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرینگی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں نواز شریف ،مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے  شریک ہونگے جبکہ شہباز شریف جنہوں نے اجلاس میں شریک ہونا تھا تاحال پی ڈی ایم اجلاس میں نہیں پہنچے ۔

اجلاس میں ملک میں مہنگائی اور افراط زر کی صورتحال پر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے نیب آرڈیننس پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابی اصلاحات بالخصوص الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے معاملہ پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا،جبکہ دوسری طرف نومبر اور دسمبر میں پی ڈی ایم جلسوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔