دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے شمرون ہت مائر کے 28 رنز کی بدولت پاکستان کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ شمرون ہت مائر 24 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ لینڈل سیمنز 18، اینڈرے فلیچر 2، کرس گیل 20، روسٹن چیز 9، نکولس پورن 13 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 21 رنز کی بدولت 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے بھی 2,2 وکٹیں حاصل کیں البتہ عماد وسیم ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے۔
ورلڈ ٹی 20، وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف
04:55 PM, 18 Oct, 2021