راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگیلر نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا پاکستان امریکا کے ساتھ پائیدار تعلقات اور دوطرفہ روابط کی روایت برقرار رکھنا چاہتا ہے۔