سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان چل بسے

02:25 PM, 18 Oct, 2021

کولمبو: سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان بندولا ورنا پورا انتقال کرگئے ۔ وہ ہائی بلڈشوگر کے مرض میں مبتلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی  ٹیسٹ ٹیم کے پہلے کپتان بندولا ورنا پورا کی عمر 68 برس تھی  اور وہ طویل عرصے ہائی بلڈ شوگر کے مریض تھے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق چند روز قبل ان کی دائیں ٹانگ نے کام کرنا چھوڑدیا تھا ۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق ان کو طبعیت خراب ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا لیکن وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔

یاد رہے کہ  اوپننگ بلے باز بندولا ورنا پورا کو بہترین تکنیکی صلاحیتوں کا حامل بلے باز سمجھا جاتا تھا اور وہ میڈیم پیس بولر بھی تھے۔

بندولا ورنا پورا نے 1982 میں سری لنکا کی ٹیم کے پہلے ٹیسٹ میچ کی قیادت کی تھی جو انگلینڈ کے خلاف کھیلا گیا تھا جب کہ بندولا ورنا پورا کو سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی گیند کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل تھا ۔

مزیدخبریں