ٹی 20 ورلڈکپ،وارم اپ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ان ایکشن

11:10 AM, 18 Oct, 2021

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیل رہی ہے  جبکہ دوسرا  وارم اپ میچ  20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ 
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنے سفر کا باقاعدہ آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ سے کرے گی جس کے بعد 26 اکتوبر کو اس کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ہو گا۔ 
پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان نے بہت کرکٹ کھیلی ہے اس لئے مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ 

مزیدخبریں