بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

09:15 AM, 18 Oct, 2021

ممبئی: بھارت کےسٹار بلے باز یووراج سنگھ کو ہریانہ کی پولیس نے ساتھی کرکٹر کو " بھنگی " کہنے پر گرفتار کرلیا ۔ تین گھنٹے کی تحقیقات اور معافی کے بعد جان چھوٹی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے مبینہ طورپر بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کے بارے میں متعصبانہ الفاظ کہے تھے ۔ ہفتے کے روز ہریانہ کی پولیس نے یووراج سنگھ کو گرفتار کرلیا ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  رواں سال کے آغاز میں کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن میں یوراج سنگھ نے روہت شرما کے ساتھ اپنی انسٹاگرام لائیو میں گفتگو کے دوران یوزویندر چہل کو 'بھنگی' کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

اس کے بعد یوراج سنگھ کے خلاف بھارتی لیگ اسپنر کو متعصبانہ جملے کہنے پر ایف آئی آر درج کی گئی تاہم  یوراج نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی قسم کی متعصبانہ سوچ نہیں رکھتے ۔

یاد رہے کہ بھار ت کے سابق کرکٹر ون ڈے  اور ٹیسٹ میچز میں کئی میچز میں اپنی سپورٹس مین سپرٹ کے باعث ٹیم کو جتوا چکے ہیں لیکن کینسر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد ان کی کرکٹ کافی اثر انداز ہوئی تھی ۔ یوراج سنگھ کافی عرصہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے بعد  اب مختلف ٹی وی چینلز پر بطور تجزیہ کار شرکت کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں