پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی

09:11 AM, 18 Oct, 2021

لاہور: پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی واقع ، مزید 11 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار ، 282 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 663 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 39 ہزار 902 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، ایک ہزار 913 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مثبت کیسز کی شرح 1.66 فیصد رہی جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد ، 12 لاکھ ، 65 ہزار ، 47 تک جا پہنچی ۔

مزیدخبریں