معروف صحافی اور ماہر تعلیم اجمل خان نیازی انتقال کرگئے

08:24 AM, 18 Oct, 2021

لاہور : معروف صحافی ماہر تعلیم اوردانشور اجمل خان نیازی انتقال کرگئے ۔ مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ماہر تعلیم اور صحافی اجمل خان نیازی کو گذشتہ رات طبعیت خراب ہونے پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے شوگر اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا ۔ اتوار کی شام کو طبعیت خراب ہونے پر ان کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن رات دیر گئے ان کی روح پرواز کرگئی ۔

ان کی نماز جنازہ شام چار بجکر 30 منٹ پر وحدت کالونی میں ان کے گھر کے قریب اداکی جائے گی ۔

مرحوم اجمل نیازی کئی سالوں سے مختلف اخبارات میں بے نیازیاں کے نام سے کالم نگاری کرتے تھے ۔ ان کی ادبی خدمات پر حکومت پاکستان کی طرف  سے ستارہ امتیاز سے نوازاگیا تھا ۔

مزیدخبریں