راولپنڈی: فائنل معرکے میں خیبر پختونخواہ نے سدرن پنجاب کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 196 رنز بنا سکی ۔
تفصیلات کے مطابق سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ خیبر پختونخواہ نے بیٹنگکرتے ہوئے 206 رنز بنائے جس میں فخر زمان 67 جبکہ شعیب ملک نے دھواں دار 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد حفیظ نے بھی 38 رنز بنائے، سدرن پنجاب کی جانب سے محمد زاہد، عامر یامین اور محمد عمران نے ایک ، ایک وکٹ حاصل۔
207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب نے 34 رنز پر 3 وکٹیں گنوا دیں تھی۔ حسین طلعت اور خوشدل شاہ کے درمیان 74 رنز کی پارٹنرشپ نے سدرن کو حوصلہ دیا لیکن خوشدل شاہ کے آؤٹ ہوتے ہی سدرن کی وکٹیں پتوں کی طرح گرنا شروع ہو گئیں۔ سدرن کی جانب سے حیسن طلعت نے 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ 34 رنز بنا سکے۔ آخر میں محمد عمران نے 13 بالز پر 38 رنز بنائے لیکن تب تک بیت دیر ہو چکی تھی۔ سدرن پنجاب مقررہ 20 اوورز میں 196 رنز ہی بنا سکی اور یوں انہیں 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
شعیب ملک کو 22 بالز پر 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔