ہم عوام کی ترجمانی صحیح طرح سےنہیں کرسکے،مریم نواز

07:34 PM, 18 Oct, 2020

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزارِ قائد سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی ترجمانی صحیح طرح سے نہیں کر سکی جس کی وجہ سے انہیں الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ حکومتیں عوام کی مرضی سے آنی اور جانی چاہیئے۔ حکومت کی نالائقی اورنااہلی کی وجہ سےہرطبقہ متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کراچی کی عوام نے استقبال کیا وہ یاد رکھا جائے گا۔ 

اس سے قبل مزارِ قائد پر حاضری کے دوران کیپٹن (ر) صفدر نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگوا دیے جس پر حکومتی کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر نعرے لگوانا قابل قبول نہیں، ان کریمنلز نے مزار قائد کے تقدس کا پامال کیا۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی ردعمل میں کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نوازکو معافی مانگنی چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کار شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم جہاں بھی گئیں ضابطے، قوانین اور سماجی اقدار کی پامالی کی۔انہوں نے کہا کہ کیا کبھی بابائے قوم کے مزار پر ایسی سستی اور بدتمیز حرکتیں پہلے ہوئیں؟

مزیدخبریں