متعدد عالمی شخصیات کا دورہ پاکستان 

06:56 PM, 18 Oct, 2020

 اسلام آباد:رواں برس متعدد اہم عالمی شخصیات پاکستان کا دورہ کریں گی جن میں بوسنیا ہرزیگووینا اور کینیا کے صدور سمیت دیگر ممالک کے اعلیٰ عہدیداران شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر21 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، رواں ماہ ترک وزیرخارجہ بھی پاکستان آئیں گے، مذکورہ ممالک کے عہدیداران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔رواں برس کینیا کے صدر بھی دورہ پاکستان کریں گے، اس کے علاوہ رواں سال انڈونیشیا کی وزیر خارجہ بھی پاکستان آئیں گے۔

کشمیر ایشو کو لے کر بھارتی پروپگینڈا نے پاکستان کے ہمسایہ ممالک سمیت دوست ممالک کیساتھ تعلقات پر ایک سوالیہ نشان لگا دیا تھا ،لیکن پاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی کے بعد اب اہم ممالک کے رہنمائوں نے دورہ پاکستان کا فیصلہ کر لیا ہے ،ماہرین کے مطابق ان اہم دوروں میں پاکستان کسیاتھ نئے تجارتی معاہدے زیر غور آسکتے ہیں ،پاکستان ،چائنہ سی پیک کے حوالے سے بھی اہم معاملات زیر بحث آسکتے ہیں ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،کیونکہ ترکی اور چین دونوں ایسے ممالک ہیں جنہوں نے کشمیر میں آرٹیکل 370کے خاتمے کے بعد کھل کر پاکستان کے بیانیہ کی حمایت کی ہے ۔

مزیدخبریں