اپوزیشن کا کراچی میں پاور شو، پیپلز پارٹی نےنواز شریف کے پوسٹرز لگا دیے

06:45 PM, 18 Oct, 2020

کراچی: پی ڈی ایم کے کراچی میں جلسے سے قبل کراچی کی شاہراؤں پر نواز شریف کے پوسٹرز لگا دیے گئے۔ پیپلز پارٹی کراچی کی جانب سے شہر بھر میں نواز شریف کے پوسٹرز لگا ئےگئے۔ نواز شریف کے علاوہ پیپلز پارٹی کراچی کی جانب سے مریم نواز اور شہباز شریف کے پوسٹرز بھی لگائے گئے.

دوسری جانب مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کراچی میں پہنچی تو انہوں  نے مزارِ قائد پر حاضری دی۔ مریم نواز ائیرپورٹ سے قافلے کے ہمراہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے مزار قائد پہنچیں۔ انہوں نے مزار قائد اعظم پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مزارقائد پرحاضری کے وقت جذباتی ہوگئی تھی، کراچی کے عوام نے امیدوں سے بڑھ کراستقبال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بیانیہ اصولوں اورآئین کی حکمرانی کے لیے ہے، کراچی کی عوام نے عزت، محبت اورشفقت دی ساری زندگی کراچی کے عوام سے جڑگئی ہوں۔خیال رہے کہ آج پی ڈی ایم کراچی میں اپنا دوسرا پاور شو کر رہی ہے اس سے قبل پی ڈی ایم کی جانب سے گوجرانوالہ میں جلسہ کیا گیا۔

کراچی میں ہونے والے جلسے میں مولانا فضل الرحمان بھی خطاب کریں گے۔ کراچی پہنچتے ہی انہوں نے سب سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری کی عیادت کی ۔

مزیدخبریں