نواز شریف کی تقاریر سول بالادستی کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہیں، اسد عمر

06:00 PM, 18 Oct, 2020

نواز شریف کی تقاریر سول بالادستی کیلئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہیں،  اسد عمر

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد عمر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 11 جماعتی اتحاد کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ کرونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے کیلئے خوش آمدید کہا اور ساتھ ہی سوال پوچھ لیا کہ میاں صاحب آپ سزا یافتہ مجرم ہیں آپ سوال پوچھنے کا کوئی حق نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام  نے 2018 کے الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو دیے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ نوازشریف کی تقاریرسول بالادستی اورجمہوریت کیلئےنہیں اپنی کرپشن بچانے کیلئے ہے۔ نوازشریف کامسئلہ کسی فردکےساتھ نہیں اداروں کےساتھ ہے۔اس عمر نے مزید کہا کہ نوازشریف صاحب آپ کےبھائی اورپارٹی کےلوگ این آراومانگتےرہےہیں۔

انہوں نے نواز شریف سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ نوازشریف صاحب آپ اپنےایلچی ملاقاتوں کے لیےکیوں بھیجتےتھے؟اگر آپ کے دل پاکستان کے عوام کیلئے اتنی محبت ہے تو آپ لندن جا کر کیوں بیٹھ گئے ہیں؟ میاں صاحب،جب آپ کوہرجگہ سےناکامی ہوئی تب آپ کوجمہوریت یاد آگئی۔ میاں صاحب بتائیں،یوسف رضاگیلانی کےخلاف کالاکوٹ پہن کرکون عدالت گیا؟ سپریم کورٹ پرحملہ کس نے کرایا؟اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی تنقید ان اداروں پر جو ان کی اطاعت نہیں کرتے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بھارت بیانیہ نہیں بکے گا۔ انہوں  نے کہا کہ اگر میاں صاحب اگر اتنے ہی بہادر ہیں تو ان کے منہ سے کلبھوشن یادیو کا نام کیوں نکلتا؟ 

مزیدخبریں