گلگت: گلگت سکردو روڈ پر انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بس کا رجسٹریشن نمبر ایل ای ایس-590 ہے جو گزشتہ شب راولپنڈی سے سکردو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
نیو نیوز کے مطابق مسافر کوچ راولپنڈی سے سکردو جا رہی تھی کہ اچانک تونگوس کے مقام پر پیش آ گیا۔ حادثہ کیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ایمبیولینسوں کے ذریعے حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد سوار تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق بدنصیب مسافر کوچ راولپنڈی سے آ رہی تھی کہ اچانک سکردو روڈ پر تنگوس کے علاقے میں اس پر تودہ گر پڑا جس کے نتیجے میں تمام مسافر ملبے تلے دب گئے۔