بلوچستان میں مزید 2 بچے پولیو وائرس کا شکار

08:19 AM, 18 Oct, 2020

کوئٹہ: بلوچستان میں پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چلتن ٹائون میں 4 سال کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی جبکہ پشین کی تحصیل برشور میں 15 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق کی گئی ہے۔

بلوچستان میں رواں سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد23 ہو گئی۔پاکستان میں رواں سال اب تک رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 75 سے زائد ہو گئی جبکہ گزشتہ سال 147 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ گزشتہ ماہ انسداد پولیو پروگرام پنجاب کی انچارج سندس ارشاد نے بتایا تھا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ماہ 11 تاریخ کو پولیو وائرس کے لیے ماحولیاتی سیمپلز لیے جاتے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث انسداد پولیو مہم کافی عرصہ تک رکی رہیں جس کے باعث پولیو وائرس کے کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں