پنجاب حکومت نے لاہور کے سب سے اہم روٹ پر ٹرام چلانے کا فیصلہ کر لیا

09:45 PM, 18 Oct, 2019

لاہور :پنجاب حکومت نے لاہور کے مصروف ترین روٹ پر ٹرام چلانے کا فیصلہ کر لیا ،محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق شہریوں کو بہترین سفری سہولت دینے کیلئے ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو موڑ تک ٹرام چلائی جائے گی ۔

تفصیل کے مطابق معروف غیر ملکی کمپنیاں لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں بہتری کیلئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے ساتھ مل کر مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں ،محکمہ ٹرانسپورٹ، چیک رپبلک اور چین کے اشتراک پر مبنی غیر ملکی کمپنیوں ان کون گروپ اور سی آر ایس سی انٹرنیشنل کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

اس ٹرام کو چلانے کیلئے 30سے 35کلو میٹر لمبا ٹریک بچھایا جائیگا ، ٹرام کے اجراسے روزانہ ہزاروں مسافر مستفید ہوں گے۔ منصوبے سے کینال روڈ پر ٹریفک کے مسائل اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ صوبائی وزیرنے مزید کہا ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی ترقی کیلئے انٹرنیشنل ماڈلز سے استفادہ کریں گے۔

مزیدخبریں