یورپین کونسل نے برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کی توثیق کر دی

12:10 PM, 18 Oct, 2019


 لندن: یورپین کونسل نے برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کی توثیق کر دی۔

یورپین کونسل کے خصوصی اجلاس میں توثیق علیحدگی کے آرٹیکل 50 کے تحت کی گئی۔ اب برطانیہ یکم نومبر 2019 سے یورپ کا رکن نہیں رہے گا۔ یورپی کونسل نے ایک سیاسی اعلامیے کی بھی منظوری دی، جس میں یورپی یونین اور برطانیہ جبکہ برطانیہ اور آئرلینڈ کے درمیان مستقبل کے تعلقات کیلئے بھی ایک فریم ورک وضع کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں