معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاﺅنٹس پارٹی کے خلاف اعلان بغاوت ہے،فردوس عاشق

11:58 AM, 18 Oct, 2019

اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاﺅنٹس پارٹی کے خلاف اعلان بغاوت ہے۔

لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی کامیابی کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب آپ کے اپنے گھر میں عوام نے آپ کو مسترد کر دیا، امید ہے کہ آپ اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلیٰ کی زیر نگرانی انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی ، کرپشن سے ناطے کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاﺅنٹس پارٹی کے خلاف اعلان بغاوت ہے۔

مزیدخبریں