مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی قیادت پارٹی صدر شہبازشریف ہی کریں گے:راناثناءاللہ

11:51 AM, 18 Oct, 2019

لاہور :مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ کی قیادت پارٹی صدر شہبازشریف ہی کریں گے۔


لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے اور شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے.

تمام اضلاع سے (ن) لیگ کے ورکرز آزادی مارچ میں شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ شہبازشریف کو بنایا گیا ہے، پارٹی کی تنظم نوکا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار آج کاروبار اور یونٹ بند کرکے بھاگ رہے ہیں اور تمام فیکٹریاں ملک سے باہر جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں