دوحہ:قطر نے غیرملکی محنت کشوں کیلئے کفیل سسٹم ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیر محنت یوسف محمدالعثمان فخرو نے غیرملکی محنت کشوں کیلئے کفیل سسٹم ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کفیل سسٹم غلامی کے مترادف ہے اورجدیددنیامیں اس کی گنجائش نہیں.
یوسف محمدالعثمان فخرو نے مزید کہا کہ 2022تک کم سے کم اجرت کانظام وضع کیاجائےگا،کفیل سسٹم میں غیرملکی محنت کش اجازت کے بغیرکام چھوڑسکتاتھا نہ ملک ،انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن نے قطرحکومت کے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔