لیہ میں مسافر وین الٹ گئی، 6 افراد جاں بحق

10:24 AM, 18 Oct, 2019

لیہ: لیہ کے نواحی گاؤں کوٹ سلطان کے قریب مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔حادثہ چک نمبر 164 ٹی ڈی اے جیسل روڈ پر پیش آیا جہاں مسافر وین آلو کی کاشت کیلئے 23 مزدوروں کو لیکر کوٹ سلطان نشیب جا رہی تھی کہ مکھنی موڑ کے قریب بے قابو ہو کر سڑک کنارے بنے کمرے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 5 مزدور موقع پر ہی جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کی فراہمی کے دوران ایک اور زخمی چل بسا۔

مزیدخبریں