لاڑکانہ :پیپلزپارٹی کو پہلی دفعہ اپنے گڑ ھ لارکانہ سے شکست ہوگئی ،حلقہ پی ایس 11لاڑکانہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات پیپلزپارٹی کے جمیل سومرو اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے معظم عباسی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ،جس میں حیران کن طور پر پیپلزپارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
تمام 138 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے معظم عباسی نے 31557 ووٹ لے کر برتری حاصل کرلی جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26021 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔