ممبئی: نیا سال سپرسٹار عامر خان کے مداحوں کے لیے مایوس کن ثابت ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ”ٹھگ آف ہندوستان“ میں اپنے من پسند ہیرو کو ایکشن میں دیکھنے کے بعد شاید عامر خان کے مداح اگلے بر س انھیں بڑے پردے پر نہ دیکھ سکیں۔
ایک ہندوستانی ویب سائٹس کے مطابق اگلے برس عامر خان کی کلی توجہ اپنے مقبول ترین سماجی شو ستیا میوجیاتی پر مرکوز رہے گی , توقع کی جارہی ہے کہ اس میں وہ ”می ٹو“ کے تحت شروع ہونے والے جنسی ہراسانی کے معاملے کو اٹھائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق پروگرام کی ٹیم اس ضمن میں کام مکمل کر چکی ہے اور پروگرام میں کئی خواتین اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی اور مظالم کی کہانی بیان کریں گی۔
کیوں کہ مسٹر پرفیکشنسٹ ہر پراجیکٹ کو اپنا سو فی صد دیتے ہیں، اس لیے یہ خبر گردش میں ہے کہ شاید اب وہ کئی فلم سائن نہ کریں اور اگلے برس ان کے مداح انھیں بڑی اسکرین پر دیکھنے سے محروم رہیں۔
یاد رہے کہ 2012 میں شروع ہونے والے اس شو کے تین شوز نشر ہوچکے ہیں، جن میں اہم سماجی مسائل کو اجاگر کیا گیا۔
مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان کی کی میگا بجٹ فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ رواں برس 8 نومبر کو ریلیز ہورہی ہے، جس میں امتیابھ بچن اور قطرینا کیف بھی ایکشن میں نظر آئے ہیں۔ البتہ یہ خبر گردش میں ہے کہ عامر خان اگلے برس کوئی فلم نہیں کریں گے۔