موجودہ حکومت کو میں حکومت نہیں مسخرہ کہوں گا، مولانا فضل الرحمان

10:13 PM, 18 Oct, 2018

کوئٹہ : متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خود کو سب سے بڑا محب وطن پاکستانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی بھی شخصیت سے حب الوطنی کا سرٹیفیکٹ لینے کو تیار نہیں ہوں۔

وہ ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ 25 جولائی کے باکمال الیکشن کو میوزیم میں رکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو میں حکومت نہیں مسخرہ کہوں گا۔جےیو آئی (ف) کے سربراہ نے نام لیے بغیر کہا کہ تم گلیوں کو صاف کرو حکومت کرنا تمھارا کام نہیں ہے۔ ان کا سوال تھا کہ ورکروں سے زیادہ آزادی کی قدرکون جانتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ انگریز ریاستی اداروں نے مولویوں کو دہشت گرد قرار دیا اورمولوی کو ایسے پیش کیا گیا کہ جیسے وہ معاشرے کا حصہ ہی نہیں ہے۔جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی عام شخص کے بارے میں تاثر بنانا ریاستی اداروں کا کام ہے۔ ان کا الزام تھا کہ ہمارے یہاں فرقہ پرست تنظیمیں بنائی گئیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں کھیلنے والی فرقہ پرست جماعتیں صرف جمیت العلمائے اسلام کو کمزور کرنے کیلے بنائی گئی ہیں۔

مزیدخبریں