امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

08:44 PM, 18 Oct, 2018

نیویارک : امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ، خطرہ محسوس ہوتے ہی پائلٹ نے طیارے کو اینڈریو ائیربیس پر لینڈ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ میری لینڈ سے فلاڈیلفیا جانے کے لیے جہاز میں سوار ہوئیں تو جہاز کے ٹیک آف کے پندرہ منٹ بعد ہی طیارے میں جلنے کی بو پھیل گئی ۔

کریو ممبرز نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے حفاظتی اقدامات کیے اور جہاز کو قریبی ائیربیس پر ہنگامی طور پر لینڈ کر دیا ۔

خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ، سب لوگ محفوظ رہے ، میلانیا کو دوسرے طیارے میں جلد ہی فلاڈیلفیا پہنچا دیا گیا ۔

میلانیا ٹرمپ نے فلاڈیلفیا میں منشیات کے ہسپتال میں مریضوں سے ملاقات کی اور ایک سیمینار سے بھی خطاب کیا ۔

مزیدخبریں