اظہر علی کا عجیب انداز میں "رن آؤٹ" ہونا بے وقوفی ہے ،رمیز راجہ

06:25 PM, 18 Oct, 2018

ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے دن قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا عجیب انداز میں ''رن آؤٹ '' ہونا موضوع بحث بنا ہوا ہے۔


قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے اسے اظہر علی کی بے وقوفی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس انداز میں تو اسکول کرکٹ میں بچے آوٹ ہوتے دیکھے ہیں لیکن بین الاقوامی کرکٹ میں شاید ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہوگا۔اسی لیے کہتے ہیں کہ کھیل کی تعلیم ضروری ہے۔

رمیز راجا خود بھی 20نومبر 1987ء کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں 'آبسٹرسٹنگ دی فیلڈ' یعنی فیلڈنگ میں رکاوٹ کے باعث 99رنز پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ عقل استعمال نہ کرنے کا مسئلہ ہے۔اس معاملے میں خود کو صدر سمجھتا ہوں،کیوں کہ میں خود بھی ایسا کر چکا ہوں۔انہوں نے معروف انگریزی فلم 'ڈمب اینڈ ڈمبر' کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسی فلم بنائیں گے تو اظہر علی اور آسڑیلیا کے مارنس لبو شین کو ضرور رکھیں گے۔

مزیدخبریں