اجمل پہاڑی کو چوہدری اسلم کیس میں بری کر دیا گیا

05:50 PM, 18 Oct, 2018

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بد نام زمانہ ٹارگٹ کلر اجمل پہاڑی کو چوہدری اسلم کیس سے بری کردیا۔

اجمل پہاڑی پر ایس ایس پی کراچی چوہدری اسلم پر جان لیوا حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ چل رہا تھا تاہم اسے رہا کر دیا گیا جبکہ عدالت نے واقعہ میں شریک ملزم اعجاز شاہ کو جرم ثابت ہونے پر تین بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2006 میں چوہدری اسلم پر ہونے والے حملے سے متعلق کیس کی سماعت کی اور تمام فریقین عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزمان نے 2006 میں گذری کے علاقے میں چوہدری اسلم پر حملہ کیا تھا حملے میں چوہدری اسلم کے دو گن مین بھی شہید ہوگئے تھے۔2014 میں کراچی کے ایس ایس پی چوہدری اسلم ایک حملے شہید کیا گیا تھا جبکہ اس میں ان کے ہمراہ تین پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی چوہدری اسلم کراچی کے علاقے لیاری میں آپریشن کرنے کے حوالے سے خاص شہرت رکھتے تھے اور ان کی موت کو اس آپریشن سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

مزیدخبریں