تیسرےدن کا کھیل ختم ،پاکستان کے 537 کے جواب میں آسٹریلیا کے 47 پر 1 آؤٹ

05:43 PM, 18 Oct, 2018

ابوظبہی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظبہی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ  میں پاکستان کے 538 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کے 41 رنز پر ایک آؤٹ ہوگئے ۔آؤٹ ہونے والے بلے باز شان مارش تھے ، پاکستان کے میر حمزہ نے اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ شان مارش کی صورت میں لی آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ٹریوس ہیڈ وکٹ  پر موجود ہیں ۔

پاکستان نے  دوسری اننگز میں پاکستان نے اپنی 9 وکٹیں کھو کر 400 رنز بنائے تو  اننگز ڈیکلیئر کر دی تاہم پاکستان کو آسٹریلیا پر 137 رنز کی پہلی اننگز کی برتری حاصل تھی اور یوں پاکستان کا مجموعی اسکور 537 رنز ہو گیا اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 538 رنز کاہدف دیدیا۔

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے دن پاکستان نے دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا تو حارث سہیل گزشتہ روز کے اسکور میں 10 رنز کے اضافے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

تاہم 6 رنز بعد ہی سابق کپتان اظہر علی مضحکہ خیز طریقے سے اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، جس کے بعد اسد شفیق اور بابر اعظم نے ٹیم کو سنبھالا لیکن اسد شفیق بھی 235 رنز کے مجموعے پر 44 رنز بنا کر لبوشین کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کی برتری کو 500 رنز تک پہنچا دیا۔

دریں اثنا بابر اعظم اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کر سکے اور مچل مارش کی گیند پر 99 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔واضح رہے کہ بابر اعظم اب تک 13 ٹیسٹ میچ کھیلے چکے ہیں جس میں انہوں نے 6 نصف سنچریاں اسکور کیں تاہم سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

کپتان سرفراز احمد کا ساتھ دینے کیلئے بلال آصف آئے اور 15 رنز بنا کر لیون کی گیند پر چلتے بنے ۔یاسر شاہ بھی 4 رنز بنا کر نیتھن لیون کا شکار ہوئے ہو گئے ،یاسر شاہ کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد بھی ہمت ہار گئے اور لیبسگینی کا شکار ہو گئے۔سرفراز کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کر دی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 538 رنز کا ہدف دیدیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 282 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی تھی، جس میں فخر زمان اور سرفراز احمد نے 94، 94 رنز اسکور کیے تھے ۔پاکستان کے محمد عباس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے دوسرے دن 33 رنز دے کر 5 آسٹریلین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ان کی اننگز 145 رنز پر تمام کردی تھی۔

مزیدخبریں