آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز،پاکستانی سکواڈ کا اعلان،محمد عامر ڈراپ

03:41 PM, 18 Oct, 2018

لاہور:آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ محمد عامر کو شامل نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے جس میں کپتان سرفراز ، بابراعظم ،محمد حفیظ ،صاحبزادہ فرحان ، بابراعظم ، شعیب ملک ، آصف علی ، حسین طلعت ، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان شنواری ، حسن علی ، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

خیال رہے کہیاد رہے کہ محمد عامر پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد سے پاکستانی ٹیم کا تینوں فارمیٹس میں مستقل حصہ رہے ہیں .

تاہم گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف تین وکٹوں کے شاندار سپیل کے بعد سے ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور وہ آخری دس ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں صرف 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے ہیں جبکہ آخری پانچ ون ڈے میچوں میں انہیں کوئی بھی وکٹ نہیں مل سکی ہے۔

مزیدخبریں