وزیراعظم کا مہاتیر محمد کو فون،ملائیشین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت

02:19 PM, 18 Oct, 2018

اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ملائیشین ہم منصوب کو فون کرکے دورہ پاکستان کی دعوت دی جو کہ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کیا اور وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی جب کہ ملائیشین وزیراعظم نے بھی عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباردی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا میں گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، پاک ملائیشیا تعلقات کوپاکستانی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور مہاتیر محمد نے ایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی جو دونوں جانب سے قبول کرلی گئی اور جلد دوروں پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم نے مہاتیر محمد سے گفتگو میں کہا کہ آپ مدبر اور عالمی رہ نما ہیں، ملائیشیا کی تیز رفتار معاشی ترقی آپ کے وژن کا نتیجہ ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے دوطرفہ رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں