ریاض: سعودی و زارت محنت و سماجی بہبود نے ریاض کے لبن محلے میں زیر تعمیر منصوبے کے غیر ملکی چوکیدار کی رہائش کا مسئلہ حل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت کے انسپکٹرز نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس ویڈیو کلپ کی بارے میں معلومات حاصل کر کے رہائش کا انتظام کیا جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک غیر ملکی ملازم زیر تعمیر عمارت کے سامنے کھلے میدان میں سو رہا ہے۔
متعلقہ ٹھیکیدار نے اسے ایسے ہی لاوارث چھوڑ رکھا تھا۔ افسران نے اطلاع کی تصدیق ہو جانے پر ٹھیکیدار کے نمائندے کو دفتر میں طلب کیا او رکمپنی کی بابت خلاف ورزی ریکارڈ کر لی۔
معاون ڈائریکٹر جنرل احمد المطوع نے ان سعودی شہریوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے غیر ملکی کارکن کے مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرائی تھی۔