لاہور: رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سلمان رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ سلمان رفیق کو دل کی دھڑکن تیز ہونے پرہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ہسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، مگر وہ تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ہسپتال ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ خواجہ سلمان رفیق کے بڑے بھائی سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی ہسپتال میں ان سے عیادت کی۔