کے الیکٹر ک کے سودے میں کرپشن،ابراج کیپٹل نے شریف برادران کو رشوت دی:امریکی اخبار

کے الیکٹر ک کے سودے میں کرپشن،ابراج کیپٹل نے شریف برادران کو رشوت دی:امریکی اخبار
کیپشن: Image by fortune.com

نیویارک:پانامہ لیکس کے بعد شریف برادران کےلئے ایک اور بڑی مشکل کھڑی ہوگئی ہے ہے اور امریکی جریدے وال سٹریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف برادران نے کے الیکٹرک کے سودے میں کرپشن کی،ابراج کیپٹل کے عارف نقوی نے شریف برادران کو رشوت دی۔

تفصیلات کے مطابق وال سٹریٹ نے دعویٰ کیا کہ ابراج کیپٹل نے شریف برادران سے تعلقات بڑھائے، شریف برادران سے قریب غیر ملکی مشیر سے 2 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا، عارف نقوی نے ای میل کی ۔ای میل میں انکشاف کیا گیا کہ معاملہ غلط ہاتھوں میں گیا تو دھماکہ ہوگا، کک پیکس کی تقسیم کیسے ہوگی شریف برادران بتائیں گے،شریف برادران کو رقم الیکشن فنڈ یار فاہی کام کی آڑمیں دی جائے گی۔

ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ ابراج کیپیٹل نامی کمپنی کے الیکٹرک کے شیئرز فروخت کرنے کی خواہش مند تھی اور اس کام میں نواز شریف اور شہباز شریف کی مدد حاصل کرنے کیلئے اس کمپنی نے نوید ملک نامی ایک بزنس مین کو 2 کروڑ ڈالر کی پیشکش کی۔


ابراج کیپیٹل کے سربراہ عارف نقوی اور شریف فیملی کے وکیل دونوں نے اس بات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان کی نوید ملک نامی کسی شخص سے ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔


مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اس بارے میں امریکی اخبار کو نوٹس دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔


امریکی اخبار کے مطابق ابراج کے ایک پارٹنر عمر لودھی نے ابراج کے سربراہ عارف نقوی کو اکتوبر 2015 میں ایک ای میل کی۔ عمر لودھی کے مطابق نوید ملک نے کہا کہ شہباز شریف کے الیکٹرک کی فروخت کی پرزور حمایت پر تیار ہیں۔خیال رہے کہ کے الیکٹرک کی فروخت اب تک ممکن نہیں ہو سکی۔