آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

08:43 AM, 18 Oct, 2018

لاہور:معروف فلمساز اور پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے ایک مرتبہ پھر دیار غیر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے ملک کا نام روش کردیا ہے اور ایک بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دو مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو ان کے موضوعات کے انتخاب اور سوچ کے پیشِ نظر نیو یارک میں "دی تالبرگ فاونڈیشن" نے اپنے معتبر اعزاز "دی ایلیسن گلوبل لیڈرشپ 2018" سے نوازا ہے۔شرمین عبید چنائے نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جدوجہد کے لیے جرات پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔


انہوں نے کہا کہ وہ اس امید پر مشکل کہانیاں سناتی ہیں کہ بات چیت کے ذریعے ان طور طریقوں کو بدلا جا سکے جس کے لیے دنیا ہمیں جانتی ہے۔


تالبرگ فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ایلن سٹوگا نے کہا کہ یہ رہنما دنیا میں ان چیزوں کو کم کرنے کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ بہت مختلف مقاصد کے لیے کام کرتے ہیں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آج دنیا میں ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو ناقابل یقین حد تک مثبت اور طاقت ور بیان دیں اور انہیں جاری رکھیں۔


خیال رہے کہ شرمین عبید چنائے کو ان کی ڈاکیو مینٹری فلم "سیونگ فیس" اور " اے گرل ان دی ریور" کو عالمی سطح پر پذیرا ئی حا صل ہو ئی اور وہ دو آسکر ایوارڈز اور 6 ایمی ایوارڈز بھی لے چکی ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے بھی شرمین عبید چنائے کو ہلالِ امتیاز سے نواز ا گیا ہے۔

مزیدخبریں